تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

تحریک لبیک کی فنڈنگ کون کررہاہے؟مولاناخادم رضوی نے بتادیا

تحریک لبیک کی فنڈنگ کون کررہاہے؟مولاناخادم رضوی نے بتادیا

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    11:35     |     تازہ ترین

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کارمحمد مالک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولاناخادم حسین رضوی سے سوال کیا کہ رضوی صاحب آپ جو مذہبی تحریک چلاتے ہیں اس پر لاکھوں کروڑوں روپے خرچ آتا ہے یہ کہاں سے آتا ہے جس پر تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ اسلام آباد کے دھرنے

میں ایک پیرصاحب ہی دس ہزار بندوں کی روٹی پکا کر لے آتے تھے تو دوسرے پیر صاحب چائے انڈے لے آتے تھے ۔انہوں نے اپنی تحریک لبیک کی فنڈنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جس رسولؐکا نوکرہوں اورمیں جن کی نوکری کرتا ہوں وہی مجھے تنخواہ بھی دیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مولاناخادم حسین رضوی تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ تحریک کےسربراہ ہیں اورفیض آبادمیں ختم نبوت حلف نامے میں حکومت کی جانب سے تبدیلی کے بعدتحریک نے دھرنابھی دیاتھاجو22روزتک جاری رہااورآخرکارحکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے مولاناخادم رضوی کی بات مان لی اوراس واقعہ میں ملوث کرداروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کاوعدہ کیاجس کے بعدحکومت اورتحریک کے درمیان معاہدے کے بعددھرناختم کردیاگیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>