تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

آرمی چیف کی شہید میجر اسحاق کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

آرمی چیف کی شہید میجر اسحاق کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    09:44     |     پاکستان

راولپنڈی (نیو ز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید میجر محمد اسحاق کے گھر آمد، سپہ سالار نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، اہلخانہ سے ملاقات۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید میجر محمد اسحاق کے اہلخانہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جوانوں اور

افسروں کی قربانی سے قوم مضبوط ہوئی ہے، یہ قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے نہیں ڈرتے اور دہشتگردوں کو ہر صورت شکست دیں گے۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔یاد رہے کہ 22 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا تھا۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>