تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    08:55     |     پاکستان

چشتیاں(ڈیلی آزادنیو زڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے، نواز شریف پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں، وہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بیرونیآقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کی ہر چیز قربان کے لیے تیار ہیں، حکومت بتائے کہ کون سا دباؤ تھا اور کس کو خوش کرنے

کیلیے ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔ چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے عدلیہ و فوج کے خلاف سازش کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، نواز شریف 300 ارب چوری کرکے باہر لے گئے، جسے بچانے کے لیے وہ ہر کام، سمجھوتہ اور مفاہمت کرنے کے لیے تیار ہیں، یہاں تک کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی دوستی کرسکتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی وفاق میں حکومت میں آئی تو خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب پولیس بھی ٹھیک کردیں گے، وردی بدل کر پولیس کو ڈاکیا نہیں بنائیں گے بلکہ محکمے میں اصلاحات کریں گے اور سیاسی مداخلت سے پاک کریں گے، پنجاب میں تھانیداروں کا تبادلہ رائیونڈ سے ہوتا ہے، ’چھٹکو‘ حمزہ اور مریم پولیس افسروں کے تبادلے کرتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سامنے آئی جی پنجاب پولیس ذاتی نوکر کی طرح بیٹھتا ہے۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کو نیا خیبرپختون خوا نظر نہیں آرہا، مگر انہوں نے ایبٹ آباد میں بلٹ ہروف شیشے کے بغیر تقریر کی، یہی تو نیا خیبر پختون خوا اور تبدیلی ہے، پرانے خیبرپختون خوا میں تو آپ ڈر کے مارےآتے ہی نہیں تھے، ختم نبوت حساس معاملہ ہے اس لیے اس پر زیادہ بات نہیں کرتا، لیکن دھرنے کے بعد جس جوش و خروش سے ن لیگ نے میلاد منایا اس کی مثال نہیں ملتی اور عابد شیر علی نے ہری پگڑی باندھی ہوئی تھی۔عمران خان نے کہا کہ میں نے کوئٹہ میں نواز شریف کی تقریر سنی، وہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہم نے صوبائی تقسیم ختم کرنی ہے اور چاروں صوبوں کے عوام میں نفرتیں نہیں بڑھانی بلکہ ختم کرنی ہے، پی ٹی آئی ملک کو متحد کرے گی، نوازشریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچانے والا ہر کام کرنے کے لیے تیار ہے، نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے، ان کا ساتھ دینے والوں کو بھی ڈر ہے کہ اگلی باری ان کی ہے، نیب چیرمین سے اپیل ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامے کی بھی تحقیقات کریں اور حدیبیہ کیس کو کھولیں جس میں پورے شریف خاندان کا نام ہے۔ اس سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو 94 ارب کے فنڈز رشوت کے طور پر دیئے گئے ہیں، پاکستان میں جمہوریت کو بچانے کیلئے قبل از وقت انتخابات ضروری ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 20 سال سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں ، اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>