تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 ملک کے سب سے بڑے بیجنگ انڈر پاس کا افتتاح کردیا ہے

ملک کے سب سے بڑے بیجنگ انڈر پاس کا افتتاح کردیا ہے

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    09:59     |     پاکستان

لاہور (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں ملک کے سب سے بڑے بیجنگ انڈر پاس کا افتتاح کردیا ہے ، جس سے کینال روڈ پر ٹریفک جام کا بڑا مسئلہ حل ہوجائےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کینال روڈ پر مغل پورہ کے قریب انڈر پاس کاافتتاح کیا ،پونے 4 ارب روپے کی لاگت سے 1 اعشاریہ 3 کلو میٹر طویل انڈر پاس 125 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انڈرپاس سے روزانہ ڈھائی لاکھ گاڑیاں گزریں گی ، منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہو گیا ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر بہتر بنایا ہے، سڑکوں، انڈرپاسز اور فلائی اوورز کا جال بچھا دیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>