تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

لڑکیاں صبح سے ہی عمران خان سےملنے کے لیے تیاری میں لگ گئیں۔۔۔ملاقات کے دوران عمران نے لڑکی کی طرف دیکھا اور کہا ۔۔۔۔معروف صحافی کاتہلکہ خیز

لڑکیاں صبح سے ہی عمران خان سےملنے کے لیے تیاری میں لگ گئیں۔۔۔ملاقات کے دوران عمران نے لڑکی کی طرف دیکھا اور کہا ۔۔۔۔معروف صحافی کاتہلکہ خیز

  4 دسمبر‬‮ 2017   |    01:18     |     پاکستان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف کالم نگار عبد الرؤوف نے اپنے تازہ ترین کالم میں عمران خان سے جُڑی کچھ یادوں کا تذکرہ کیا۔ اپنے کالم میں انہوں نے بتایا کہ میری عمران خان سے پہلی ملاقات 1984ء میں ہوئی۔ میں نے جنگ گروپ کا مشہور میگزین ’’میگ‘‘ 1983ء میں جوائن کیا تھا۔ اس وقت میں اس نتیجے پر پہنچ چکا تھا

کہ اس ملک میں عوام کے پسندیدہ ہیرو تین ہی ہیں۔وحید مراد، بھٹو صاحب اور عمران خان۔ یہ تینوں جہاں جاتے عوام والہانہ ان کےاستقبال کے لئے موجود ہوتے تھے۔ میں بھی ایک جرنلسٹ ہونے کے ناطے عمران خان سے ملاقات کے لئے بے چین رہتا تھا۔ انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ میں نے جنگ گروپ کے لئے عمران کا ایک انٹرویو کیا تو ہمارے ادارے کی خواتین نے مجھ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا کہ اب جب تم عمران کو جان چکے ہو تو اگلی ملاقات میں ہمیں بھی ساتھ لے کر جاؤ۔میں نے عمران سے ملاقات کی درخواست کی تو انہوں نے مجھے قذافی اسٹیڈیم میں ملنے کو کہا۔ میں نےلڑکیوں کوبتایا تو وہ ملاقات کے دن صبح سے ہی تیاری میں لگ گئیں اور بیوٹی پارلر تیارہونے پہنچیں۔ خود تیار ہوکر جو وہ میرےساتھ ملیں تو ہمیں مقررہ وقت سے کچھ دیر ہوگئی۔ عمران اس وقت تک پریکٹس کرنے گراؤنڈ میں جا چکے تھے۔ یہ بات سبھی جانتے تھے کہ ایک بار جب وہ پریکٹس شروع کردیں تو پھر چار گھنٹے سےپہلے اس سے ملاقات ممکن نہیں۔وہ کسی کی طرف توجہ نہیں دیتے تھے۔ خیر چار گھنٹے انتظارکے بعد جب وہ واپس آئے تو منہ ہاتھ دھوکرہمیں ملنے آگئے۔ ہم گیلری کے باہر ایک بنچ پر اس کے منتظر تھے۔ وہ آتے ہی زمین پرٹیک لگاکر بیٹھ گئے۔ کچھ دیربات چیت کے بعدمیں نےلڑکیوں سےکہا کہ عمران سے پوچھوکیا پوچھنا چاہتی ہو؟ ایک لڑکی نے جرأت کرتے ہوئے سوال کیاکہ آپ اتنی دیر پریکٹس کیوں کرتے ہیں؟ عمران نے لڑکی کی طرف دیکھا اور کہا کہ بیٹا! بات اصل میں یہ ہے کہ..... بیٹا کہنے پر تمام لڑکیاں پریشان ہو گئیں۔عمران جونہی کسی کام سے اُٹھ کر گئے ایک لڑکی نے دوسری سے کہا، ہاں دیکھو نا اب یہ کتنا بوڑھا لگ رہا ہے۔ وسیم اکرم کو دیکھو کتنا ڈیشنگ ہے۔ اسی طرح ایک روز ایک مقامی پنج ستارہ ہوٹل میں میری ملاقات ایشین بینک کی ایک بیرون ملک سے آئی ہوئی لڑکی سے ہوئی وہ بڑی خوبصورت لڑکی تھی۔ میرے ساتھ میرے ایک ساتھی رپورٹر بھی تھے۔ اسی دن رات کو ہمیں عمران خان سے ملنا تھا۔ اس ملاقات میں گفتگو کے دوران میرے ساتھی رپورٹر نے عمران کو بتایاکہ آج ہم ایک بڑی پیاری لڑکی کو ملے ہیں۔کسی یورپی ملک سے آئی ہے۔ اس نے ہمیں اپنا کارڈ بھی دیا ہے۔ وہی عمران جو پچھلی بار لڑکیوں کوڈانٹ رہے تھے، نے بہت دلچسپی ظاہر کی۔ مجھے اس تضاد پر بہت حیرانی ہوئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>