تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

محمد نواز شریف نے چار سال کے دوران دھرنوں ،احتجاج، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سیاست کے باوجود ملک کو دہشت گردی سے پاک اور توانائی بحران پر

محمد نواز شریف نے چار سال کے دوران دھرنوں ،احتجاج، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سیاست کے باوجود ملک کو دہشت گردی سے پاک اور توانائی بحران پر

  6 دسمبر‬‮ 2017   |    07:49     |     پاکستان

راولپنڈی ۔ (ڈیلی آزاد) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے چار سال کے دوران دھرنوں ،احتجاج، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سیاست کے باوجود ملک کو دہشت گردی سے پاک اور توانائی بحران پر قابو پانے سمیت ہر شعبے میں ترقی کے ذریعے وہ کر دکھایا جو 66 سال میں بھی کوئی نہیں کرسکا ، موجود ہ حکومت نے ربیع الاول کے مبارک مہینے میں پاکستان کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کا اعلان کر کے پوری قوم کا دل خوش کر دیا ہے،

سازشیں کرنے والوں کو عوام 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے لگام ڈالیں گے،محمد نواز شریف نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا جبکہ اصل جھوٹا اور چور عدالتوں سے بھاگ رہا ہے ، مسلسل ساڑھے چار سال ملک کی ترقی میں رکاوٹ بننے، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو گالی دینے والے اور اعلیٰ عدالتوں سے مفرور شخص سے جواب کون اور کس دن مانگے گا، پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت اہم قانون سازی،آئینی ترامیم سمیت جب جب پارلیمنٹ کو ضرورت پڑی تو عمران خان پارلیمنٹ سے غائب پائے گئے،عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت ،اپنے وزراء اور درخت لگانے کے منصوبے میں کرپشن چھپانے کے لئے احتساب کمیشن کو ہی تالہ لگا دیا ، 4سال سے میٹرو بس کو جنگلا بس کہہ کر تنقید کرنے والے عمران خان کے پی کے میں میٹرو بس چلانے کے اعلان کے بعد بھی آج تک اسی میٹرو بس کا جنگلہ تک نہیں بنا سکے، کے پی کے میں موبائل جسٹس وہیکل کے ٹائربھی پنکچر ہو چکے ہیں۔وہ منگل کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں کیلی گرافی نمائش کے افتتاح اور محفل میلاد کی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے مبارک مہینے میں پاکستان کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کا اعلان کر کے پوری قوم کا دل خوش کر دیا ہے ،اب عوام کی مشکلات ختم اور صنعتوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ، 2013میں جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی توملک کے اندر بجلی کی مجموعی پیداوار 9ہزار 280میگا واٹ جبکہ طلب 11ہزار 800میگا واٹ تھی ،66سال کے دوران اتنی بجلی پیدا نہیں کی جاسکی جتنی موجودہ حکومت نے ساڑھے تین سے چار سال کے دوران پیدا کی ہے ،اس وقت ملک کے اندر مجموعی پیداوار 16ہزار 480میگا واٹ اور طلب 14ہزار 17میگا واٹ ہے ،اس طرح سسٹم میں 4765میگا واٹ اضافی بجلی شامل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص پی ٹی آئی اس کامیابی پر بھی بیان بازی کر رہی ہیں ،گذشتہ ساڑھے تین سے چار سال جس طرح عمران خان نے جھوٹ بولا ،تہمتیں لگائیں ، آئینی اور قانونی اداروں کو گالیاں دیں، وہ آج بھی حکومت کی کامیابیوں کے باوجود اسی طرح کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ بول رہے ہیں، ہمارے بار بار کہنے پر عمران خان کافی عرصہ کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو ئے ہیں، دوسری طرف محمد نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا جبکہ اصل جھوٹا اور چور عدالتوں سے بھاگ رہا ہے ،عمران خان اب بھی حکومت اور اداروں کے خلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتیں 2018 کے انتخابات کی تیاریاں کررہی ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4سال سے میٹرو بس کو جنگلا بس کہہ کر تنقید کرنے والے عمران خان کے پی کے میں میٹرو بس چلانے کے اعلان کے بعد بھی آج تک اسی میٹرو بس کا جنگلہ تک نہیں بنا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیںکیا،پارلیمنٹ میں جب بھی قانون سازی ہوئی تحریک انصاف غائب رہی۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا،عمران خان الزامات لگانے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بات کریں ،پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفے دے کر واپس لیتے ہیں تو انھیں اس وقت اصولوں کی سیاست نظر نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رکھا، محمد نوازشریف نے قوم سے کئے گئے تمام وعدے وقت سے پہلے پورے کئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف قانون اورعدالتوں کے بھگوڑے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق اپیل کافیصلہ پنجاب حکومت کرے گی ،یہ معاملہ صوبائی حکومت سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہم سب نے ملکر آگے لے کرجاناہے۔ ملکی اداروں کو آئین اورقانون کے مطابق اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ،پاکستان انشاء اللہ جلد دہشتگردی سے بھی مکمل نجات حاصل کرلے گا ۔کیلی گرافی نمائش کے حوالے سے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں ایسی تقاریب کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے،کیلی گرافی نمائش اور آرٹ کے زریعے اللہ تعالی اور حضورﷺ سے محبت کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل پنجاب ،خطہ پوٹھوہار کی ثقافت کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، بعد ازاں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے محفل میلاد میں شرکت کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>