تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرکے ہی ترقی ممکن ہے، میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے، حافظ حفیظ الرحمن

انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرکے ہی ترقی ممکن ہے، میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے، حافظ حفیظ الرحمن

  6 دسمبر‬‮ 2017   |    08:25     |     پاکستان

گلگت۔ (ڈیلی آزاد) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات اور جی بی پولیس کے اشتراک سے تشدد و انتہاپسندی اور امن کے قیام میں میڈیا کے کردار "پر ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ایک روزہ سیمینار کے مہمان خصوصی وزیرا علیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن تھے ۔ان کے ہمراہ وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ،صوبائی وزیرتعمیرات عامہ ڈاکٹر محمداقبال،وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال احسن،وزیر ثقافت فدا ء اللہ خان ، آئی جی پولیس صابراحمد،خورشیدندیم اینکرپرسن ،سینئر صحافی و کالم نگار،

مطیع اللہ جان اینکر پرسن وقت نیوزو سینئر صحافی و کالم نگار،سبوق سید اینکر پرسن پی ٹی وی سمیت یونیورسٹی کے سینئر ز منیجمنٹ ،فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم کرکے ہی ترقی ممکن ہے ان دونوں مسائل کے حل کے لیے میڈیا کاکردار اہمیت کے حامل ہے ۔ماضی میں بھی بدامنی ،فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے سدباب کے لیے میڈیا نے اہم کردار اد اکیا۔گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے کا سہرا میڈیاکو جاتاہے۔انہوںنے کہاکہ معاشرے میں اختلاف رائے کو مثبت انداز میں لیاجائے تو معاشرہ بہتری کی طرف جاتاہے، اگر اسی اختلاف رائے کو منفی انداز میں لیں تو معاشرہ ابتری کی جانب چلاجاتاہے ۔لہذا ہمیں مثبت انداز میں اختلاف رائے رکھنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان سے گلگت بلتستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں مکمل امن ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>