تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی،  2018ء کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے

مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی، 2018ء کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے

  12 دسمبر‬‮ 2017   |    06:17     |     پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی آزاد) وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے خلاف ماحول بنایا جارہا ہے لیکن ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، فاٹا اصلاحات کو ایجنڈے میں شامل بھی حکومت نے کیا اور نکالا بھی حکومت نے، اسے دوبارہ ایجنڈے میں بھی حکومت شامل کرائے گی۔وزیر خزانہ نے وفاقی کابینہ قومی اسمبلی اور وزیراعظم سے رخصت لی ہے وہ بیمار ہیں بیرون ملک ہسپتال میں داخل ہیں۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو روکنے کے لئے اس طرح کا ماحول بنایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ عوام کی مدد سے حکومت نہ بنا سکے مگر تمام کوششیں ناکام ہوں گی مسلم لیگ (ن) 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد حکومت بنائے گی وزیر مملکت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ‘ کمیٹی نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ایک ایجنسی میں جاکر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے ملاقات کرکے فاٹا اصلاحات تیار کی ہیں‘ ایک پیکیج تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے سے کیوں نکالا حکومت نے ایجنڈے میں شامل کیا اور نکالا اب دوبارہ بھی ایجنڈے میں شامل کرے گی یہ کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے کچھ نہیں کیا جارہا ہے ، حکومت فاٹا کے مسئلہ کو حل کررہی ہے ماضی میں جن کو وردی پر ناز تھا وہ بھی فاٹا اصلاحات متعارف نہ کراسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے پارلیمان،کابینہ اور وزیراعظم سے رخصت لی ہے وہ بیمار ہیں اور بیرون ملک ہسپتال میں داخل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>