تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی استنبول کے میئر میلوت یوسال (Mevlüt Uysal)سے ملاقات ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی استنبول کے میئر میلوت یوسال (Mevlüt Uysal)سے ملاقات ۔

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    02:57     |     پاکستان

باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب حکومت اوراستنبول کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً شہری سہولتوں میں بہتری کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔ دونوں رہنماؤں کی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت۔ ترکی کا دل کے بہت قریب ہونے کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا عتراف

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین بے مثال دوستانہ تعلقات ہیں۔ ترکی اور پاکستان کی کے دو طرفہ تعلق کی بڑی وجہ مولانا جلال الدین رومی اور علامہ اقبال کا روحانی میل ہے۔ پاکستان کے مشکل وقت میں ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، کستان کے ہر شعبہ میں وسیع تعاون اور بھرپور حمایت کے لے دل کی گہرائیوں سے ترک قیادت کا شکر گزار ہوں۔ میٹرو پولین میونسپیلٹی آف استنبول نے پاکستان میں سماجی اور معاشی تر قی میں سہارا دیا۔ پنجاب میں معاشی اصلاحات کے لئے میئر استبنول کے غیر معمولی ذاتیتعاون کے لئے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔ استنبول ماڈل کو پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس منصوبوں میں استعمال کیا گیا ہے ۔ جبکہ پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ اور ویسٹ مینجمنٹ منصوبوں میں استنبول منصوبوں کی پیروی کی گئی ہے۔ پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ادارو ں کے لئے میٹرو پولین میونسپیلٹی آف استنبول بہترین نمونہ ہے۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف نے ا مید طاہر کی ہے ہ میئر کی سربراہی میں آئندہ بھی استنبول میٹرو پولین میونسپیلٹی اور پنجاب بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ترکی کے ساتھ گہرے اشتراک اور تکینی معاونت میں مضبوطی کی خواہش بھی ظاہر کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے دور میں ترکی نے بے پناہ ترقی کی ہے اورترک عوام اپنے قائدرجب طیب اردوان سے والہانہ محبت کرتے ہیں مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مشرق وسطی میں امن کوسبوتاژکرسکتا ہے سلامی دنیا کو اس اہم ترین مسئلے پر یکجاہوکر موثر حکمت عملی اپنانا ہے دوسری جانب میئر استنبول میلوت یوسال (Mevlüt Uysal) کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔ شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے بھی تعاون کو جاری رکھیں گے۔ آپ نے صوبے کی ترقی کیلئے مثالی کام کیا ہے۔ ہم آپ کی محنت اورعزم کے قائل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>