تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

مسلم اُمہ کی قیادت سے شہبازشریف کی ملاقاتیں، شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل

مسلم اُمہ کی قیادت سے شہبازشریف کی ملاقاتیں، شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    03:01     |     پاکستان

ترک اور فلسطینی صدور سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتیں، بیت المقدس کے حوالے سے امریکی اعلان کی شدید مذمت اوآئی سی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مرکزِ نگاہ بن گئے۔ مسلم قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری وزیراعلیٰ پنجاب کی او آئی سی کے اجلاس سے قبل مسلم اُمہ کی نمایاں قیادت سے ملاقاتیں انٹرنیشنل میڈیا کیلئے مرکزِ نگاہ بن گئیں۔

ترک صدر کی جانب سے ا و آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی ۔جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ خصوصی دعوت نامہ پر شہبازشریف کی شرکت پر اظہارتشکر کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا ۔ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑا ہے،ہم کسی بھی ایسے اقدام کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں جس سے فلسطین کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پورے عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطی میں امن کوسبوتاژکرسکتا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>