تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 عامر لیاقت کے پاس اسلامی تعلیمات کی کوئی ڈگری نہیں، پروگرام ’’عالم آن لائن‘‘ کے ذریعے عامر لیاقت کئی برس سے مذہبی اور معاشرتی منافرت پھی

عامر لیاقت کے پاس اسلامی تعلیمات کی کوئی ڈگری نہیں، پروگرام ’’عالم آن لائن‘‘ کے ذریعے عامر لیاقت کئی برس سے مذہبی اور معاشرتی منافرت پھی

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    08:02     |     پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی آزاد) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نفر ت آمیز مواد پر مشتمل پروگرام کرنے پر ڈاکٹر عامر لیاقت پر دس جنوری تک ٹی وی شو کرنے پر پابندی لگا دی۔ بدھ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر تاحیات پابندی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ شہری محمد عباس کی ایڈوکیٹ شعیب رزاق کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، پمرا، پی ٹی اے اور عامر لیاقت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عامر لیاقت کے پاس اسلامی تعلیمات کی کوئی ڈگری نہیں، پروگرام ’’عالم آن لائن‘‘ کے ذریعے عامر لیاقت کئی برس سے مذہبی اور معاشرتی منافرت پھیلا رہا ہے، وہ غلیظ زبان استعمال کرتا اور کفر و غداری کے فتوی لگاتا ہے، اس کے فتوؤں سے کئی لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عامر لیاقت کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تاحیات پابندی لگائی جائی اور پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے تمام اکاؤنٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے عامر لیاقت کے ٹی وی شوز کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے پمرا، وفاق اور عامر لیاقت کو نوٹس جاری کردیئے اور کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>