تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 قبل از وقت انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے، پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ، عمران خان

قبل از وقت انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے، پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ، عمران خان

  14 دسمبر‬‮ 2017   |    06:37     |     تازہ ترین

کراچی(ڈیلی آزاد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ہے،آنے والے دنوں میں آپ ایک تبدیلی دیکھیں گے ۔جن ملکوں میں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا، معاشرے میں ظلم اور نا انصافی کے سامنے ڈٹ جانا لازمی ہے،طاقتور کا احتساب پہلی بار ہوا، کرپشن کے گاڈ فادر کو جے آئی ٹی نے عدالتوں میں گھیسٹا، پاناما کی جدوجہد سے پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے، حکمرانوں سے اثاثوں اور پیسوں کے بارے میں پوچھنا عوام کا حق ہے،

کرپٹ مافیا کو پیغام گیا ہے کہ کوئی قانون سے اوپر نہیں، جمہوریت خطرے میں ہے کہنے والوں کی کرپشن خطرے میں ہے۔مایوسی کی وجہ سے کبھی شکست تسلیم نہیں کی، انصاف ہی معاشرے کو آزاد کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہاکہ ماضی میں کبھی بھی کسی طاقتور کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، نواز شریف کہتا ہے کہ اگر میرے خرچے میری آمدنی سے زیادہ ہے تو کسی کو کیا،نواز شریف ایک طاقتور انسان تھا تبھی اسے یقین تھا کہ اسے عدالتوں میں گھسیٹا نہیں جاسکتا ،مجھے کیوں نکالا کے پیچھے بھی یہی کہانی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے گاڈ فادر کو عدالتوں میں گھسیٹنا ایک تاریخی مرحلہ تھا ۔پاناما اسکینڈل کیس سے کرپٹ مافیا کو پیغام گیاہے کہ اب سب کی باری آئے گی، نواز شریف کو علم ہے کہ ان کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں،وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ انہیں کیوں نکالا، وہ کہہ ہے ہیں عدالتیں انہیں کیسے بلاسکتی ہیں وہ تو طاقتور ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے اس کا مطلب ہے اس کی کرپشن خطرے میں ہے ۔پاناما کی جدوجہد پاکستان میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے،پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکاہے۔ پاناما کی جو ساری جدوجہد ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے رول اینڈ لا کے لیے ہماری پارٹی وکلا کیساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ طاقتوراورکمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔عوامی عہدہ رکھنے والے کی ذمہ داری ہے اثاثوں کی تفصیلات بتائے۔پاکستان ایک بہترین ملک بن سکتا ہے،ایک وقت میں بن بھی رہا تھا، وہ وقت دورنہیں انشااللہ پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا،، پاکستان میں کبھی جمہوریت آئی ہی نہیں ہے،آنے والے دنوں میں آپ ایک تبدیلی دیکھیں گے ۔جن ملکوں میں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتا۔اگر اپنے پرائم منسٹر کی اوقات دیکھنی ہے تو ترکی دورے کی تصویر دیکھ لیں۔ ترکی دورے میں شاہد خاقان عباسی کے ساتھ شہباز شریف ہے۔شہباز شریف طیب اردگان سے مل رہا ہے جب کہ وزیر اعظم ان کا باڈی گارڈ بنا سائیڈ پر کھڑا ہے ۔ یہ پاکستان میں ڈیفائننگ مومنٹ ہے جب رول آف لا ہوتاہے تو ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے، پاکستان حقیقی جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔عمران خان نے کہا قانون کی بالادستی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرتا۔ہار مارنے والا انسان اپنے۔مقصد سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ اللہ نے انسانوں کو دنیا میں انصاف کرنے کے لیے دنیامیں بھیجا ۔جس معاشرے مِیں انصاف نہیں ہوتا وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرتا ۔جس معاشرے میں انصاف نہیں ملتا ،انسانوں پر ظلم ہوتا ہے وہ پستی کی راہوں پر گامزن ہوجاتا ہے ہر معاشرہ انصاف کی بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے۔حضرت علی کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا لیکن ظلم ونا انصافی کا نظام نہیں چلتا۔وکلا نے ہمیشہ انصاف کے لیے جدوجہد کی،جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں طاقتورکیلئے الگ اورغریب کے لئے الگ قانون ہوتاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جب کراچی بار میں وکلا سے خطاب کرنے پہنچے تو انہیں جناح کیپ پہنائی گئی،عمران خان جناح کیپ پہن کر مسکراتے رہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>