تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو اثاثہ جات سے متعلق کیس میں 15 دسمبر کو نیب نے طلب کرلیا

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو اثاثہ جات سے متعلق کیس میں 15 دسمبر کو نیب نے طلب کرلیا

  14 دسمبر‬‮ 2017   |    06:45     |     پاکستان

اسلام آباد(ڈیلی آزاد) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو اثاثہ جات سے متعلق کیس میں 15 دسمبر کو طلب کرلیا۔نیب کے سینئر اہلکار نے گزشتہ روز ڈان کو بتایا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے دونوں راہنماؤں کو طلب کیا گیا۔اس سے قبل دونوں رہنما 6 نومبر کو نیب کے لاہور دفتر میں پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔واضح رہے کہ چوہدری برادران کو مبینہ طور پر غیر قانونی اثاثے رکھنے کے خلاف تحقیقات کا سامنا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماؤںکے اثاثے ان کی آمدنی سے زائد ہیں‘اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہناہے کہ وہ نیب کو اپنی جائیداد سے متعلق سب کچھ بتا چکے ہیں لیکن نیب کے بلانے پر دوبارہ پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہےاور کسی تحقیقات سے خوف زدہ نہیں، یہ ہمارے لیے کوئی نئی چیز نہیں ہے، بھٹو کی حکومت میں ان کے خاندان نے 135 مقدمات کا سامنا کیا تھا۔مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ ان کی سیاسی زندگی میں انہوں نے تین قتل کے مقدمات کا سامنا کیا، جو بدنیتی کی بنیاد پر دائر کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ نیب کی جانب سے راہنماؤں کو 12 سال قبل دائر کیے گئے مقدمے میں طلب کیا گیا۔خیال کیا جارہا ہے کہ چوہدری برادران پر یہ مقدمہ ختم ہوجائے گا کیونکہ نیب کو ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔موجودہ صورتحال میں چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کودوبارہ ایک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاکہ وہ آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سخت مقابلہ کرسکیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>