تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 سابق وزیراعظم نوازشریف کا پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد اتوار کووطن واپس آنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نوازشریف کا پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد اتوار کووطن واپس آنے کا فیصلہ

  14 دسمبر‬‮ 2017   |    07:41     |     پاکستان

لاہور(ڈیلی آزاد) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت لند ن میں پارٹی قیادت کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی مہم پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیرخارجہ خواجہ آصف ، اسحاق ڈار، مریم نوازسمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں امریکی فیصلے کیخلاف فلسطین کی بھرپور حمایت جاری رکھنے اور اوآئی سی کے اجلاس پرمکمل عملدرآمد کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کہا کہ پاکستان ترقی کی ڈگرپرچل رہا تھا اب مشکلات آرہی ہیں۔ملک کے موجودہ حالات خوش کن نہیں ہیں۔ملک بدحالی کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ بھی نیچے کی طرف جارہی ہے۔سٹاک ایکسچینج 54 سے کم ہوکر37ہزارپوائنٹس پرآچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ایسے فیصلے انتشار اومعاشی بدحالی کاباعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 4 سال محنت کرکے بجلی کی کی کمی کو دور کیا۔نوازشریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے بھی سست روی کا شکارہیں۔ دہشتگردی نے بھی پھرسراٹھانا شروع کردیاہے۔سب چیزیں نشاندہی کررہی ہیں کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد اتوار کووطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>