تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے علماءکانفرنس 2018میں رانا ثناءاللہ کے حق میں بیان دے دیا ۔علماءانتشار پھیلانے والوں کے خلاف یک زبان

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے علماءکانفرنس 2018میں رانا ثناءاللہ کے حق میں بیان دے دیا ۔علماءانتشار پھیلانے والوں کے خلاف یک زبان

  6 جنوری‬‮ 2018   |    10:44     |     پاکستان

لاہور: وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ایوان میں وزیراعلی کا علماءکنونشن انعقاد ہوا ، جس میں صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور ملک بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلماءکرام نے شرکت کی -وزیراعلی نے ختم نبوت کے مسئلے اور امریکی صدر کے ٹویٹ پر پرجوش اور مدلل تقریر کی -وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ا للہ کی

قادیانوں کے حوالے سے اپنا موقف بھی واضح کر چکے ہیں ۔ جس کے بعد بحث کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءا للہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے- ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے- انہوں نے قادیانیوں کو کافر اور غیر مسلم قرار دیتے ہوے کہا قادیانی دین اسلام کے اندر فتنے کا سبب ہیں-علماءکرا م نے پنجاب کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلی شہبازشریف کے اقدامات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علماءکے کنونشن کا انعقاد خوش آئند امر ہے ۔تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے علماءکانفرنس 2018میں رانا ثناءاللہ کے حق میں بیان دے دیا ۔علماءانتشار پھیلانے والوں کے خلاف یک زبان ہو کر ملک کی سا لمیت کے لیے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>