تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

شہباز شریف کا زینب کے گھر جا کر اظہار افسوس! ڈی پی او فارغ،  فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار،پوچھ گچھ جاری!

شہباز شریف کا زینب کے گھر جا کر اظہار افسوس! ڈی پی او فارغ، فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار،پوچھ گچھ جاری!

  11 جنوری‬‮ 2018   |    12:32     |     پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی الصبح قصور میں کمسن شہید زینب کے گھر جا کر سوگواران سے اظہار افسوس کیا۔کمسن زینب سے والد سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ مجرم کو جلد از جلد کٹہرے میں لا کرکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔سوگواران سے اپنے رنج و الم کے جذبات بیان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ زینب کی ساتھ اس نا انصافی

کرنے والے کااتنا عبرتناک انجام ہو گا کہ آئندہ قوم کی کو ئی زینب اس آزمائش سے نہ گزرے۔پولیس اور تمام متعلقہ محکمے اس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور مجرم کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے عنقریب وہ اپنے انجام کو پہنچے گا اور اس واقعے کی از خود نگرانی کی ذمہ داری بھی اٹھائی۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نے مشتعل ہجوم پر فائرنگ کا نوٹس بھی لے لیا اور جن پولیس افسران نے لوگوں پر فائرنگ کی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان ماورائے قانون نہیں ہے اور ظلم و زیادتی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس انسان کے ساتھ بھی نا روا سلوک برتا گیا ہے وہ انصاف کا مستحق ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>