تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

زینب کسی مذہب کی جاگیر نہیں بلکہ انسانیت کی سفیر ہے

زینب کسی مذہب کی جاگیر نہیں بلکہ انسانیت کی سفیر ہے

  11 جنوری‬‮ 2018   |    07:48     |     پاکستان

کمسن شہید زینب کے والد اور اہل خانہ کی جانب سے جو پریس کانفرنس کی گئی اس میں نہایت افسوس کن امر سامنے آیا کہ وہ JIT کو مسترد کرتے ہیں ۔محض اس بناء پر کہ اس JIT کی سر پرستی ایک قاد یانی کر رہا ہے ۔۔ایک انسان جو آپ ہی کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعے کی چھان بین میں مصروف ہے خدارا ملک میں انتشار مت

پھیلائیں اداروں کو کام کرنے دیں ۔۔ساری قوم آپ کی بیٹی کیغممیں مبتلا ہے اور آپ کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے والوں میں ہر مذہب ہر فرقے ہر دین کے لوگ موجود ہیں آپ ان کے بارے میں کیا کہیں گے ۔۔ زینب کسی مذہب کی جاگیر نہیں بلکہ انسانیت کی سفیر ہے اور اس قوم کو اپنیبیٹی کو انصاف دلانے دیں ۔ رسول پاک ﷺ کا ارشاد ہے کہ کسی ایک کا ناحق قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ، انہوں نے ہر گز یہ نہیں کہا کہ مسلمان کا عیسائی کا ہندو کا ۔۔انصاف کو مذہب کے ترازو میں مت تولیں ہمیں ہماری بیٹی کا بدلہ لینے دیں اور حکومت کی مدد کریں نہ کے ان کے راستے میں خلل ڈالیں۔ تبھی ایک مجرم کو عبرتناک سزا مل سکے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>