تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

خرم شہزادوکٹر کی طرف سے عصمت دری کے الزامات مسترد۔والدکے اس دعوے پیچھے نامعلوم مقاصد ہیں: بیٹی خرم شہزاد

خرم شہزادوکٹر کی طرف سے عصمت دری کے الزامات مسترد۔والدکے اس دعوے پیچھے نامعلوم مقاصد ہیں: بیٹی خرم شہزاد

  18 جنوری‬‮ 2018   |    07:37     |     پاکستان

خرم شہزاد وکٹر کا دعوی تھا کہ اس کی 3 کمسن بیٹیوں پر اس کے رشتہ داروں کی طرف سے تشدد کیا گیااور انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، جس کی بناء پر وہ 3 ماہ تک لاہور پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج رہا۔ ڈی پی او سیالکوٹ اسد سرفراز کے مطابق19 اپریل 2017 کو کیس رجسٹرڈ کیا گیا اورپوچھ گچھ کے لئے 5 مشتبہ افراد کوبلایا گیا

اورلڑکیوں (عمر، 9، 10، اور 11) کو طبی امتحان کے لئے بھیجا گیا جہاں میڈیکل امتحان میں زیادتی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔.اس کے باوجود، پولیس نے تحقیقات جاری رکھی تو معلوم ہوا کہ خرم شہزاد وکٹر اور اس کے رشتہ داروں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہاہے۔اور خرم شہزاد وکٹر کی جانب سے لگائے جانے والے سب الزامات محض ذاتی مفادات کے حصول کیلئے لگائے گئے ہیں۔ایسے افراد اس معاشرے کا ناسورہیں جو اپنی اولاد بہن بیٹی کی عزت صرف اپنی خواہشات کے حصول کیلئے برباد کر دیتے ہیں۔ حالیہ عصمت دری کے مقدمات کی حساسیت کو دیکھتے ہو ئے خرم شہزاد وکٹر جیسے بے ضمیر افرادسے یہ اپیل ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے اپنی بیٹیوں پر غلط اور سنگین الزامات نہ لگائیں۔ https://twitter.com/GovtOfPunjab/status/953925045277155328 سوشل میڈیا پر ایسے افراد جو اس مسئلے کو ایک مذہبی ایشو بنانے میں مصروف عمل رہے کہ اس انسان کو محض اس لئے انصاف نہیں مل رہا ہ وہ ایک عیسائی ہے اور جن کے خلاف اس نہ آواز بلند کی ہے وہ مسلمان ہیں تو اس بات کا پردہ بھی چاک ہو گیا کیونکہ ایک تو اس کے الزامات جھوٹ پر مبنی تھے دوسرا جن کے خلاف اس نے الزامات لگائے تھے وہ سب اس کے ہی رشتہ دار تھے اور عیسائی تھے ۔۔لہٰذا انسانیت کے ان جھوتے علمبرداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بناء تصدیق انسانیت کی جھوٹی خدمت کرنے سے گریز کریں تاکہ ایسے جھوٹے بے بنیاد الزامات کو ہوا نہ ملے۔ دوسری جانب خرم شہزادوکٹر کی بیٹیوں کی طرف سے بھی عصمت دری کے الزامات مسترد کئے جا چکے ہیں۔ بلاشبہ یہ کیس ہمارے معاشرے کیلئے ایک المیہ سے کم نہیں جہاں ایک باپ نے اپنی بچیوں کی عزت کو اپنے مقاصد کی نظر کر دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>