تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 زینب کیس پر تحریک انصاف کو سیاست مہنگی پڑ گئی۔۔ایک بار پھر شرمندگی مقدر بن گئی

زینب کیس پر تحریک انصاف کو سیاست مہنگی پڑ گئی۔۔ایک بار پھر شرمندگی مقدر بن گئی

  20 جنوری‬‮ 2018   |    08:45     |     پاکستان

جھوٹی اور من گھڑت خبر پر شیریں مزاری کے ٹوئیٹر پیغام نے تحریک انصاف کو پھر رسوا کر دیا غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر واویلا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اِس بار بھی تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے بغیر سوچے سمجھے بغیر تصدیق کئے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے

زینب کے والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس کی ادائیگی کیلئے کہا جو کہ باعثِ شرم ہے ،اِس طرح کے مجرمانہ مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ ایس او پی کا حصہ ہونا چاہیے بلکہ حکومت/ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے ۔۔ جب کہ دوسری جانب حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کی ایم این اے کے اِس الزام سراسر جھوٹا اور من گھڑت اور گمراہ کن معلومات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے لئے جھوٹ بولنے کی کوئی حد نہیں ہے ۔ ’’ یہاں یہ بھی قابل ذکر بات ہے کہ پاکستان کے سارے صوبے بشمول کے پی کے میں بڑھتے ہوئے پچیدہ جرائم مقدمات کی شرح کے باعث پنجاب کی فرانزک سائنس ایجنسی کے جانب سے مہیا کی گئی سہولیات سے پیچیدہ معاملات کے حل میں فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔اور اِسطرح پنجاب پورے پاکستان کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ‘‘یہی پیغام حکومت پنجاب نے شیریں مزاری کے ٹوئیٹر پیغام پر جاری کیا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>