تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  22 جنوری‬‮ 2018   |    12:57     |     پاکستان

تعلیم و صحت کے شعبہ جات میں اصلاحات، سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے ساتھ ساتھ شعبہ mines اینڈ منرل میں بہتری لانے کے لئیے متعدد مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ 2007 میں صوبائی حکومت نے اربوں روپے مالیت کا معدنیاتی خزانہ ایک جعل ساز کمپنی کے حوالے کر دیا۔بعد ازاں 2008 میں وزیراعلی شہبازشریف نے پنجاب کی کمان سنبھالی اور صوبہ کی فلاح و ترقی کا بیڑا اٹھایا۔ 2008میں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی خزانے کی لوٹ مار کو فوری طور پر روکنے کیلئے اس معاملے میں ملوث طاقتور کرپشن مافیا کی بلا تاخیر گرفت کی۔ 2010میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے اس کنٹریکٹ کوعوامی مفادات کے خلاف قرار دیا اور اپنا عدالتی فیصلہ وزیراعلی شہبازشریف کے حق میں دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد

2010میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے اس کنٹریکٹ کوعوامی مفادات کے خلاف قرار دیا اور اپنا عدالتی فیصلہ وزیراعلی شہبازشریف کے حق میں دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد پروجیکٹ کے اعلیٰ معیار اور تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ معدنیات کو رہنما اصول اور ہدایات فراہم کیں جن کے تحت دنیا کی بہترین کمپنیوں اور ماہرین کو مدعو کرکے بہترین خدمات اور موثر نتائج حاصل کئے گئے۔ چنیوٹ میں معدنیات کی دریافت سے متعلق تازہ ترین حقائق کے مطابق صرف پہلے مرحلے کے دوران آئرنOreکے متعین ذخائزکی اتنی مقدار سامنے آئی ہے جو کسی سٹیل مل کو33سال تک چلانے کیلئے خام مال مہیا کرسکتی ہے۔جبکہ اس وقت ان موجود ذخائر کی مالیت کا تخمینہ کم از کم400ارب روپے لگایا گیا ہے۔ چنیوٹ اور اس سے ملحقہ مقامات پر بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی اس منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام بخوبی آغاز ہوچکا ہے۔ آئرنOreعمومی طور پر کم و بیش100ڈالر کے لگ بھگ فروخت ہوتا ہے جس کو سٹیل میں ڈھال کرکئی سو ڈالر فی ٹن آمدنی یقینی بنائی جاسکتی ہے،چنانچہ اربوں روپے کا یہ سرمایہ قومی خزانے میں شامل ہوکر ملکی معیشت کی بحالی کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے آہنی عزم کی بدولت پاکستانی عوام کی امانت قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کی مکروہ کوشش کو نہ صرف ناکام بنادیا گیا بلکہ اس عظیم منصوبے کو ایسی راہ پر ڈالا جاچکا ہے جو آگے چل کر نہ صرف پنجاب بلکہ وطن عزیز کی ترقی میں انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوچکا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>