تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

حکومت پنجاب نے مزاح کیساتھ عمران خان کو دیا کرارا جواب! پراجیکٹس کے اعتراف پر اظہار تشکر

حکومت پنجاب نے مزاح کیساتھ عمران خان کو دیا کرارا جواب! پراجیکٹس کے اعتراف پر اظہار تشکر

  23 جنوری‬‮ 2018   |    05:22     |     پاکستان

عمران وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید میں تعریف کر گئے۔۔حکومت پنجاب کا دلچسپ انداز میں دوٹوک جواب اور شکریہ بھی عمران خان نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کے فلاحی منصوبہ جات کا اعتراف کر لیا۔حکومت پنجاب کا اظہار تشکر شہباز شریف کی نیب پیشی پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نیب پر اعتراض کیوں کر رہے ہیں،میں نے سپریم کورٹ کا سامنا کیا جبکہ میں کبھی پبلک آفس ہولڈر بھی نہیں رہا۔ اگر صاف ہیں تو الزامات کا سامنا کریں جیسے انہوں نے کیا تھا اور الزامات کو غلط ثابت کر دیں

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/955688412182405120 اِس ٹوئیٹر پیغام کے جواب میں گورنمنٹ آف پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آشیانہ اسکیم کے گمراہ کن اور من گھڑت الزامات کے تینوں بوکس کو صیح حقائق و اعدادوشمار اور ریکارڈ کیساتھ جواب دے دیا ہے ، اگر آپ پریس کانفرنس نہیں دیکھ پائے تو لنک حاضر ہے https://youtu.be/oRRuEzeOWGE وزیراعلیٰ کے پاس موقع تھا کہ قانونی کونسل کی نمائندگی کامگر اُنہوں نے اپنے آپ کو تکنیکی طور پر نہیں چھُپایا ۔ https://twitter.com/GovtOfPunjab/status/955716092667793409 عمران کے اِس ٹوئیٹر پیغام پر کہ ’’ شہبازشریف کا آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل چھوٹا ہے ایک بار نیب نے تحقیقات کی تو اس سے بڑے ابھی بے نقاب ہونے ہیں، سستی روٹی، میٹروز، اورنج لائن ٹرین جس میں کا معاہدہ تاحال چھپایا گیا ہے،بہت سے ککس بیک پنجاب کے روڈ کے تعمیراتی کاموں اور دانش سکولوں میں ‘‘ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/955687615751180289 اِس پر گورنمنٹ آف پنجاب نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جناب کا شکریہ کہ پنجاب کے کئی منصوبہ جات کو تسلیم تو کیا،چاہے کافی مہنیوں بعد ہی صیح،مگر آپ کو تین ہتھک عزت کے نوٹسس کا جواب دینا ہے جو تاحال نہیں دیا گیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب نے آپ کے خلاف اُن پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے باعث بھیجے تھے، اگر آپ کرپشن کے الزامات بارے اتنے سنجیدہ ہیں تو عدالت میں حاضر ہو کر جواب کیوں نہیں دیتے؟‘‘ https://twitter.com/GovtOfPunjab/status/955717250367016961

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>