تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

 عاصمہ زیادتی کیس؛ چیف جسٹس کا خیبرپختونخوا پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار

عاصمہ زیادتی کیس؛ چیف جسٹس کا خیبرپختونخوا پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار

  29 جنوری‬‮ 2018   |    05:35     |     پاکستان

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مردان میں کم سن بچی عاصمہ سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 17 جنوری کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی عاصمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ معصوم عاصمہ کا قاتل تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا پولیس کی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

عاصمہ کیس میں چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقدمے کو کل سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی پولیس کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے اور کل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ قبل ازیں چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا پولیس سے واقعے کی تفتیش کی رپورٹ مانگی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>