تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

عمران خان اور ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کے ہاتھ بیت کی۔تو بشریٰ بیگم عمران کی زندگی میں کیسے آئی ۔۔اصل کہانی منظرعام پر

عمران خان اور ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کے ہاتھ بیت کی۔تو بشریٰ بیگم عمران کی زندگی میں کیسے آئی ۔۔اصل کہانی منظرعام پر

  25 فروری‬‮ 2018   |    10:59     |     پاکستان

عمران خان اور انکے قریبی دوست زلفی بخاری جو پاکستانی بریٹش ہیں دو سال قبل بشری بیگم کے مرید بنے . دونوں نے بشری بی بی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کئی دن پہاڑوں پر بسر کیے،خاندان کے اور پی ٹی آئی کے دیگر اندرونی ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی کے عمران خان کی اپنی تیسری بیوی سے تین سال قبل ملاقات ہوئی ، جبکہ خبر کے مطابق شروع میں فرید مانیکا نے عمران خان سے بیت لی تھی نہ کہ اُس کی ذوجہ بشری نے ۔ذرائع کے مطابق بعد میں عمران خان نے ہی اپنے دوست زلفی بخاری کا بھی خاور فرید مانیکا سے تعارف کروایا اور زلفی بخاری نے بھی بیت کی . عمران خان اور زلفی بخاری خاور فرید مانیکا کو عزت دینے کے لیے’’ میاں صاحب‘‘ کہا کرتے تھے ۔یہ بھی پتا لگا ہے کہ بشر ی بی بی جن کو عمران خان اور احباب پنکی پیرنی اور مرشد بی بی بھی کہتے ہیں ، انکی یہ شرط تھی کے زلفی بخاری نکاح کے موقع پر ضرور موجود ہوں کیوں کے وہ ان کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتی ہے .

یاد رہے کہ دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے بھی جنوری کے پہلے ہفتے یہ انکشاف کیا تھا کہ عمران خان اپنی روحانی استاد بشری مانیکا سے شادی رچا چکے ہیں، اورنکاح کی رسم یکم جنوری کو رات کو لاہور میں بشریٰ مانیکا کی رہائش گاہ میں عمل میں لائی گئی ہے جس میں ذلفی بخاری، آن چوہدری اور مفتی سعید بھی شریک تھے۔پی ٹی آئی کی قیادت نے اس خبر کی تو پہلے پہل تردید کی اور بعدازاں یہ بیان بدلے جانے لگے اور پھر وہی ہوا کہ بات آہستہ آہستہ نکاح تک تصدیق تک آ پہنچی عمران خان اور ذلفی دونوں نے خاور مانیکا کے ہاتھوں دوسال قبل بیت کی تھی جبکہ خاور اپنے بیوی بشری بی بی کے زیراثر تھا ۔ پہلے میاں صاحب عمران خان کو تمام روحانی معاملات پر رہنمائی کیا کرتے تھے ، پِھر میاں صاحب اور بشراء بی بی دونوں مل کر رہنمائی کرنے لگے اور آخرکار میاں صاحب کو نظرانداز کیا جانا لگا . ان کو اِس حد تک نظرانداز کردیا گیا کہ کئی ملاقاتیں ایک سال میں ہوئیں جن میں خاور فرید مانیکا موجود نہیں تھے ، اِس ایک سال کے دوران چھ ایسی ملاقاتیں ہوئیں جن میں زلفی بخاری بھی موجود تھے . یہ ملاقااتیں بشراء بی بی کے گھر میں ہوئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی میں بہت سے عمران خان کو خوش دیکھنے کے خواہاں تھے ۔ اور اُنہوں نے خاور مانیکا تک رسائی حاصل کی اور اُن کیلئے تعویز حاصل کرناشروع کئے ۔یہ بھی پتا لگا ہے کہ عمران خان کے پولیٹکل سیکریٹری کی سابقہ بیوی نور بھی بشریٰ بی بی کی مریدوں میں بھی شامل ہے ۔بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی نصیحت پر عمران خان اور ذلفی بخاری نے عقیق پتھر کے رنگ کا استعمال شروع کیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>