تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں طلبہ و طالبات کے اندراج کی تعداد انتہائی افسوسناک ہے

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں طلبہ و طالبات کے اندراج کی تعداد انتہائی افسوسناک ہے

  28 فروری‬‮ 2018   |    05:03     |     پاکستان

انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے سکولوں میں بچوں کے اندراج کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم بری طرح ناکام ہوئی ہے اور لاکھوں بچے سکول جانے سے محروم رہے۔ جبکہ 2008 سے 2017 تک پنجاب کے سکولو ں میں 5 ملین سے زائد طلبہ وطالبات کا اندراج ہواہے۔ بروز منگل شائع کیے جانے والے ایک ہینڈ آؤٹ کے مطابق، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے

ایلیمینٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ کے ساتھ کیے جانے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق ابھی بھی لاکھوں بچے سکول کی تعلیم سے محروم ہیں۔جبکہ 275 سکول اساتذہ کی عدم دستیابی ، زمینی جھگڑوں اورسکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ یہ رپورٹ کے پی کے میں تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والی ایک این جی او کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ سروے کے دوران کے پی کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں معیاری تعلیم کی فراہمی ناممکن ہے۔ پنجاب میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے 345 بلین روپے کا فند تعلیم کے لئے مختص کیا۔ جبکہ 3,000 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی گئی اور پنجاب کے154 سکولوں کو برٹش کونسل کی جانب سے پہلی بار ایوارڈز ملے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>