اسلام آباد صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کے سدباب ک" /> Daily Azad
تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

شاعر حفیظ تائب

مشہور نعت گو شاعر ، مجدد نعت حفیظ تائب 14 فروری 1931ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا آبائی وطن احمد نگر ضلع گوجرانوالہ ہے۔ آپ کا اصل نام عبدالحفیظ ہے۔1974 میں آپ نے جامعہ پنجاب سے ایم اے (پنجابی) کیا اور 1976 تا 1993 پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج میں تدریس کرتے رہے۔ ان کا شمار پاکستان میں نعت گوئی کو فروغ دینے والے بانی شعراء میں ہوتا ہے۔ انہیں نعت کے ایک اعلیٰ پایہ کے محقق اور تنقید نگار کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ فروغ نعت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا اس کے علاوہ انہیں نقوش ایوارڈ ، آدم جی ایوارڈ، ہمدرد فاؤنڈیشن ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیئے گئے۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی میں بھی بطور پروفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔ کینسر کی عارضے کی وجہ سے لاہور میں انتقال ہوا۔
 

" حفیظ تائب " کی شاعری

1 - رہی عمر بھر جو انیسِ جاں، وہ بس آرزوئے نبیؐ رہی

2 - خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ​

3 - دے تبسم کی خیرات ماحول کو ہم کو درکار ہے روشنی یا نبیؐ

           
>