تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

شاعر بہزاد لکھنوی

بہزاد لکھنوی
پیدائش 1900ء
لکھنؤ ، یوپی، انڈیا
وفات 1974ء
کراچی
رہائش لکھنو ، اترپردیش
اسمائے دیگر بہزاد لکھنوی
پیشہ ادب سے وابستگی
وجہِ شہرت شاعری
مذہب اسلام
بہزاد لکھنوی : پہدائش: 1900ء وفات: 1974ء ۔ برصغیر کے ایک معروف شاعر، جن کی پیدائش لکھنؤ میں اور وفات کراچی میں ہوئی۔
بچپن اور تعلیم
آپ لکھنو میں پیدا ہوئے۔ آباؤ اجداد ریاست رام پور کے رہنے والے آفریدی نسل تھے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایسٹ انڈیا ریلوے میں ٹی ٹی آئی ہوگئے۔ اختلاج قلب کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا۔1932ء میں آل انڈیا ریڈیو میں ملازم ہوگئے۔ 1942ء میں استعفا دے کر پنچولی آرٹ پکچر لاہور میں ملازمت کر لی۔ کچھ عرصہ بعد واپس لکھنو چلے گئے۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی آگئے اور وہیں انتقال ہوا۔
 

"بہزاد لکھنوی " کی شاعری

1 - اک حُسن کی خِلقت سے ہر دل ہوا دیوانہ

2 - اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آجائے

           
>