لاہوراداکارہ نرگس نے شوبز میں انٹری کے پہلے تین ہفتوں میں لاکھوں روپے کما لیے ۔ ذرائع کے مطا" /> Daily Azad
تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

شاعر چراغ حسن حسرت

چراغ حسن حسرت
پیدائش آزاد کشمیر 1904
قومیت پاکستانی
چراغ حسن حسرت 1904ء میں بمقام پونچھ (کشمیر) میں پیداہوئے۔ حصول تعلیم کے بعد انہوں نے کلکتہ میں اخبار نویسی کا کام شروع کیا اور اخبار (نئی دنیا) کے ذریعہ ایک مزاح نگار کی حیثیت سے مشہور ہوئے۔ اس کے بعد لاہور آگئے اور اخبار (زمیندار) ، (شہباز)، اور (امروز) میں سند باد جہازی کے نام سے مزاحیہ کالم لکھتے رہے۔وہ اپنے کالموں میں کولمبس اور سند باد جہازی کا قلمی نام بھی استعمال کرتے رہے۔حسرت نےایک ہفت روزہ رسالہ (شیرازہ) بھی جاری کیا۔ اس کے بیشتر مضامین مزاحیہ ہوا کرتے تھے لیکن بہت جلد اسے چھوڑ کر ریڈیو میں ملازم ہوگئے۔ کچھ دنوں محکمہ پنجائیت پنجاب کے ہفت روزہ ترجمان کی ادارت سنبھال لی۔ دوسری جنگ عظیم میں فوجی اخبار سے وابستہ ہو جاتے ہیں اور میجر کے عہدے تک جا پہنچے۔فوجی ملازمت کے سلسلہ میں برما اور ملایا بھی جانا پڑا۔ قیام پاکستان کے بعد (امروز) کی ادارت سنبھال لی۔ لیکن بہت جلد یہ ملازمت ترک کرکے ریڈیو پاکستان میں قومی پروگرام کے ڈائریکٹر ہوگئے۔ حسرت نے 1955ء میں لاہور میں وفات پائی۔
 

 

"چراغ حسن حسرت " کی شاعری

1 - یا رب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا

2 - اس طرح کرگیا دل کو مرے ویراں کوئی

           
>