Daily Azad

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

شاعر اعتبار ساجد

معروف شاعر اعتبار ساجد کا منفرد انداز میں ایسا انٹرویو جو آج تک کسی نے اس طرح کی گفتگو نہ کی ہوگی
بچپن کیسا تھا؟
مرے بچپنے کے جو پھول تھے اُنہیں کون لے گیا توڑ کے ؟
     وہ جو مور تھے مرے باغ کے وہ کہاں گئے مجھے چھوڑ کے؟
    مرابستہ، میری کہانیاں ، بھُنی،منگ پھلی کا وہ سوندھاپن
    مرے مدرسے کا وہ راستہ کہاں کھو گیا مجھے چھوڑ کے
لکھنا کیوں شروع کیا؟
 میں قدیم بام ودر میں اُنہیں ڈھونڈتا ہوں جا کر
     کہ اسی طرف گئے تھے مرے ہاتھ کے کبوتر
شعلہ عرف نے سفر نے سفر کیا تھا جب میری شریانوں میں
    بچے کھیل رہے تھے کرکٹ، دُور کہیں میدانوں میں
 
س :لوگوں کی کونسی بات آپ کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے؟
 روشن آنکھیں، اُجلے چہرے، دل شفاف ، جبینیں صاف
ایسے لوگ پسند آتے ہیں جیسے پھولوں بھرے غلاف
س:آپ کی شاعری میں آپ خود کہاں ہیں؟لفظوں میں؟ تجربے میں؟
 حقیقت ہوں کہ ہونے کا گماں ہوں، ڈھونڈنا ہوگا
     میں اپنی شاعری میں خود کہاں ہوں، ڈھونڈنا ہوگا     
س:لکھنے والے کے لئے تخلیق کیا معنی رکھتی ہے؟
رکھتا ہوں سینت سینت کے کاغذ کی پرچیاں
     میرے لیے یہ سنگ ، جواہر سے کم نہیں
س:اعتبارساجدکون ہے؟
 مجھے یاد آرہا ہے کوئی لہجہ بھولا بھٹکا
 ”مرے بیقرار ساجد، مرے اعتبار ساجد“
س:کھانے میں کیا پسند ہے؟
 آنسو آئیں ، پی لیتا ہوں، غم مل جائیں، کھالیتا ہوں
     اور مرا کیا کھانا پینا ، اتنی نعمت ، شکر خدا کا!
س:آپ نے بہت سی دنیا دیکھی ہے،ایک پاکستانی کی حیثیت سے باہر کیا محسوس کرتے ہیں؟
دیارِ غیر میں جا کر یہی ہوا محسوس
     جسم لایا ہوں، دل کو وطن میں چھوڑ آیا
س:کوئی ایک ایسی نظم یا غزل جو آپ کے دل کے بہت قریب ہو؟
 دیارِ غیر میں جا کر یہی ہوا محسوس
     جسم لایا ہوں، دل کو وطن میں چھوڑ آیا
-10زندگی سے کیا چاہتے ہیں؟
 تجھ کو ہوگی تو تجھے اس کی خبر بھی ہوگی
     زندگی ! ورنہ ہمیں تیری ضرورت تو نہیں
س:کوئی ایک ایسی جگہ جہاں آپ بہت سکون محسوس کرتے ہیں؟
چنبیلی کے پیڑ کے نیچے ،لان چئیر اور ٹھنڈی دھوپ
چائے کی ایک پیالی ، کاغذ ، قلم پرندے ، پھول
س:بیان کی کونسی صنف آپ کے دل کے زیادہ قریب ہے،شاعری؟ کالم نویسی؟ یا بطور ناول نگار؟
کالم نویس ، شاعر و ناول نگار ہوں
     لیکن ترے لئے تو فقط اعتبار ہوں
س:ملکی حالات ایک آرٹسٹ پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں؟
آگ کا شہر ہے اور موم کے پتلے ہم ہیں
     آپ ایوانوں میں محفوظ ہیں ، پگھلے ہم ہیں
     یہ خبر چین سے سونے نہیں دیتی ہم کو
     آپ نے ٹھیک ہی سمجھا ہمیں، پگلے ہم ہیں
س:کس طرح کی موسیقی سنتے ہیں؟
 دھیمے ، میٹھے، دل میں اُتر جانے والے کچھ گیت
     رات کی تنہائی میں طاق پہ جلنے والا دیپ
 

"اعتبار ساجد " کی شاعری

1 - یہ موسم کا غذی پھولوں سے ٹالا جا رہا ہے

2 - بھری محفل میں تنہائی کا عالم

3 - نہ گمان موت کا ہے ،نہ خیال زندگی کا

4 - جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

           
>