تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

شاعری Usman Anees Aazadi

آزادی

مسلم کا ہندوستاں میں جینا محال تھا
کہ پھر اقبال کو آزادی کا آیا خیال تھا
لٹ رہی تھیں بیٹیوں کی عزتیں بازار میں
لاشیں اٹھا کے باپ کا کاندھا نڈھال تھا
جابروں کے سامنے حق کو کرنا تھا بلند
لیکن کرے گا کون یہ اک اٹھتا سوال تھا
ہندوستانی اور مسلم دو الگ اقوام ہیں
قائد کا ایسے وقت میں گرجنا کمال تھا
مانا کہ دُشمنوں میں کڑا اشتعال تھا
پر مسبب الاسباب رَبِ ذوالجلال تھا
آ چکی تھی کر کے حجرت وہ اک بے تاب ماں
رہ گیا رستے میں سرِ نونہال تھا
نہ تھا رہنے کو مکاں بس بھُوک تھی اور پیاس تھی
پا لیا تھا مُلک لیکن ابھی سدھرا نہ حال تھا
ویسے کہنے کو تو عثماں آج ہم آزاد ہیں
لیکن کہاں پہ ختم ہوا اپنا زوال تھا

عثمان انیس


           

Usman Anees کی مزید شاعری

Aazadi


>