تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کرینہ کپور کےساتھ سیلفی بھارتی چیف منسٹر کیلئے وبال جان بن گئی

  24 ‬‮نومبر‬‮ 2015       |     شوبز

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر رمن سنگھ کو اس وقت شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا جب انھوں نے بچوں کے حقوق سے متعلق منعقد کی گئی تقریب کے دوران اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ اداکارہ کرینہ کپور ریاست کے دارلحکومت رائے پور میں بچوں اور خواتین کے حقوق سے متعلق یونیسف اور ریاست کے سکولوں کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں تھیں۔واضح رہے اداکارہ آجکل خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی متعدد آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔تقریب کے دوران ریاست کے چیف منسٹر رمن سنگھ جو کہ اداکارہ کی آمد پر بے حد پرجوش دکھائی دے رہے تھے اچانک کرینہ کپور سے ایک سیلفی کی فرمائش کر بیٹھے۔چیف منسٹر کی اس عجیب غریب حرکت پر اداکارہ سمیت موقع پر موجود باقی افراد بھی حیرت کا شکار ہوئے۔دریں اثناء چیف منسٹر کے سیلفی لینے کے بعد مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر پھیل گئی جس کے باعث رمن سنگھ کو شیدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>