تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں' اکشے کمار

  6 جنوری‬‮ 2017   |    02:54     |     شوبز

ممبئی (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ہے وہ ایک انسان دوست معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں، لڑکیوں کو چاہیے اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں۔یہ بات اکشے کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، غم اور غصے کے ملے جلے لہجے میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں ایک بیٹی کا باپ ہوں اوراگر نہ بھی ہوتا تو ایسے قبیح فعل کی کبھی حمایت نہیں کرتا۔اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کا بھی جواز دے رہے ہیں اور عجیب عجیب تاویلات پیش کرتے ہیں جیسے لڑکی نے چھوٹے کپڑے کیوں پہن رکھے تھے

یا وہ اتنی رات کو بغیر گھر والوں کے کیوں باہر نکلی۔اکشے کمار نے کہا کہ ایسی تاویلات سن کر خون کھولتا ہے کیوں کہ چھوٹے ، لڑکیوں کے کپڑے نہیں کچھ لوگوں کی ذہنیت ہے، ایسے لوگوں کو اپنی ذہنیت اور فعل پر شرم آنی چاہیے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>