تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عمران خان کی سیاست اور سپورٹس میں شخصیت الگ الگ ہے،انہیں سیاست میں کس نے دھکا دیا وہی بتا سکتے ہیں،عمران خان

  6 جنوری‬‮ 2017   |    03:35     |     شوبز

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست اور سپورٹس میں شخصیت الگ الگ ہے،انہیں سیاست میں کس نے دھکا دیا وہی بتا سکتے ہیں۔تفصیلات کیمطابق اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بڑے بڑے گیند بازوں کی درگت بنانے میں شہرت رکھنے والے قومی کرکٹر شاہد آفرید نے ایک بار پھر سیاسی بیان دیکر سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کی سپورٹس اور سیاست میں دو الگ شخصیت ہیں۔ عمران خان کو کے پی کے میں کچھ ایسا کرجاتے کہ لوگ کہتے کہ ہمیں ایسا ہی لیڈر چاہیے،امید تھی

عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد خیبر پختونخوا پر فوکس کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران بھائی سے بہت سے امیدیں تھیں۔جبکہ سابق کپتا ن نے گورنر سندھ کے بارے کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں لیکن گورنر کسی ایسے آدمی کو ہونا چاہیے جو فٹ ہو۔آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہوتا تو شاہد آفریدی مزید کھیلنے کی خواہش نہ کرتا۔ شاہد آفریدی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اب تک خود کو ٹی 20 کیلئے سب سے اچھا کھلاڑی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے شہر میں کرکٹ اکیڈمی کا ہونا ضروری ہے۔کرکٹ اکیڈمی سکول ہے اگریہ ہی نہیں ہونگے تو لڑکے کرکٹ کیسے سیکھیں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
40%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>