تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دبنگ خان اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے

  6 جنوری‬‮ 2017   |    07:40     |     شوبز

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان لیجنڈری اداکار اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے۔لیجنڈری اداکار اوم پوری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جس کے باعث فلم نگری کا ایک درخشاں باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا،لیجنڈری اداکار بھارتی معاشرے کی برائیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے اور ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کئی آرٹ فلموں میں بھی کام کیا۔اوم پوری انتقال سے قبل بھی بھارتی معاشرے

کے سیاہ چہرے سے اپنی اداکاری کے ذریعے پردہ چاک کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے اور دلت خواتین کے ساتھ ظلم وستم اور جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی فلم ’’رام بھجن زندہ باد‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کو اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا اور اس کی تشہیر کے لیے کل ہی انہوں نے سلمان خان سے ان کے مقبول رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سلو میاں نے فوراً حامی بھرتے ہوئے جلد ہی شو میں بلانے کی یقین دہانی کرائی لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار سے وفا نہ کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>