تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پیرس میں لٹنے والی کم کارڈیشین بالآخر بول اٹھیں

  8 جنوری‬‮ 2017   |    10:57     |     شوبز

لاس اینجلس (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس ویمن کم کارڈیشین ویسٹ نے اپنے شو ‘کیپنگ اَپ ود دی کارڈیشین’ کا نیا ٹیزر جاری کردیا ہے، جس میں وہ اپنی بہنوں کو پیرس میں ہونے والی چوری کے حوالے سے بتاتی نظر آئیں۔ کم کارڈیشین نے اپنی بہنوں کو بتایا کہ چور ان کو پیچھے سے گولی مارنے والے تھے، وہاں سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس واقعہ کے بارے میں سوچنا بھی ان کو پریشان کردیتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کم کارڈیشین ویسٹ کو پیرس میں ان کے ہوٹل کے کمرے میں نقاب پوش افراد نے لوٹ لیا تھا اور ان سے کئی ملین یوروز اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے تاہم کم کارڈیشین ویسٹ کو اس واقعے میں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا تھا

۔اس واقعے کی خبر ملتے ہی کم کارڈیشین کے شوہر گلوکار کینیے ویسٹ جو کہ نیو یارک میں میڈوز فیسٹیول میں پرفارم کررہے تھے، اپنی پرفارمنس ادھوری چھوڑ کر پیرس روانہ ہوگئے تھے۔ کنسرٹ کے منسوخ ہونے کے بعد کینیے ویسٹ کی طبیعت بھی خراب رہی، جس کا ذکر کم نے اپنے ٹیزر میں کیا۔ خیال رہے کہ کم کارڈیشین اور ان کی بہنیں امریکا کی نہایت مقبول ماڈلز اور اسٹارز ہیں، جن کا شو شائقین میں کافی مقبول ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

شوبز خبریں

تازہ ترین تصاویر


>