تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اوم پوری کی لاش جب ملی تو وہ کس حالت میں تھی ؟ تہلکہ خیز انکشافات

  8 جنوری‬‮ 2017   |    06:40     |     شوبز

ممبئی(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک ) لیجنڈری اداکار اوم پوری کے پوسٹ مارٹم نے موت پر کئی شکوک و شبہات کو جنم دے دیا جس کے بعد ان کی ہارٹ اٹیک سے موت متنازع ہوگئی ہے۔گزشتہ روز اچانک ہی عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار اوم پوری ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے جن کی موت نے بالی ووڈ کو سوگوار کردیا تھا لیکن اداکار کے پوسٹ مارٹم نے ان کی طبعی موت پر کئی سوالات چھوڑ دیئے ہیں اور اب موت کا معمہ حل کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ اداکار اوم پوری کی لاش گھر کے کچن کے قریب برہنہ حالت میں ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں ان کے سر پرڈیڑھ انچ گہرے زخم کا نشان اورسرمیں جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ پائی گئی ہے

جس نے ان کی موت پر کئی قسم کے سوالوں کو جنم دے دیا ہے جب کہ موت سے ایک رات قبل اوم پوری ہدایت کار خالد قدوائی کے ہمراہ تھے جنہوں نے اداکار کی ان کی سابقہ اہلیہ نندتا پوری سے لڑائی کا انکشاف کیا تھا تاہم نندتا نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوائی اور اوم پوری کے ڈرائیورمشرا کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>