تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پریانکا کے ساتھ فلم کرنا چاہتا ہوں: کرن گولیانی

  11 جنوری‬‮ 2017   |    11:44     |     شوبز

ممبئی(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)ہدایت کارکرن گولیانی نے اپنا اگلا پراجیکٹ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ گولیانی کا کہنا تھا کہ میں ہندی فلم بنانے کی کوشش کر رہا تھا تو میں ہندی اسکرپٹ لے کر پریانکا کے آفس گیا۔ اگر چہ ان کی ٹیم نے اسکرپٹ پسند کیا لیکن پریانکا اس وقت کوانٹیکو کی شوٹنگ کی وجہ سے میسر نہیں تھیں اور مصروف شیڈول کے سبب اگلی سال ڈیڑھ سال تک واپس نہیں آسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریانکا کی ٹیم نے کہا اگر میں انتظارکرلوں، لیکن میں بے یقینی کا شکار تھا کہ اگلے سال ڈیڑھ سال میں کیا کروں گا۔ گولیانی نے کہا کہ ٹیم نے فوراً پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا کو بلا لیا۔ جب میں نے انہیں فلم کا خیال بتایا تو انہوں نے فوراً کہا ہم یہ فلم کر رہے ہیں۔انہوں نے پورا اسکرپٹ سنا اور پسند کیا۔ وہ فلم کے تمام عمل میں شامل رہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>