تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شوبزکی دنیا میں آنے پر والدہ کی مار کھانا پڑی تھی،نشوبیگم

  11 جنوری‬‮ 2017   |    04:03     |     شوبز

لاہور(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہاہے کہ شوبزکی دنیا میں آنے پر والدہ کی مار کھانا پڑی تھی ، شارٹ کٹ کی بجائے محنت اورلگن سے اپنا نام اورمقام پیدا کیا جس پر فخر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نشو بیگم نے کہا کہ شوبزکی دنیا میں آنااور پھر نام پیدا کرنا بڑا کٹھن سفر تھا لیکن نیک نیتی سے مسلسل محنت جاری رکھی جس کا پھل بھی ملا ۔ انہوں نے کہاکہ جب میں شوبزکی دنیا میں آئی

تو والدہ نے چمٹے سے مارتے ہوئے کہا کہ تم بازآؤ گی یا نہیں لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ سب بہتر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ایک اصول طے کر لیا تھاکہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت اور لگن سے نام پیدا کرنا ہے اور جب تک کام کیا اس پر کاربند رہی اور آج میں سب کے سامنے ہوں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>