تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سلطان راہی کی مشہور فلم مولا جٹ کا ری میک، ماہرہ خان کون سا کردار نبھائیں گی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  11 جنوری‬‮ 2017   |    10:34     |     شوبز

کراچی (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اور عمائمہ ملک پنجابی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوگئیں۔ ان کو ہدایتکار بلال لاشاری نے ماضی کی شہرت یافتہ ریکارڈ ساز پنجابی فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی اور دارو نت کے مقبول ترین کرداروں کے لئے کاسٹ کر لیا ہے۔ فلم مولا جٹ 2 عکس بند کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،جسکا آغاز رواں ماہ میں کیا جائے گا۔ فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی بھی ہیں۔ موجودہ دور کے مقبول ترین فنکار پہلی بار کسی ایک فلم میں یکجا ہوں گے۔

مذکورہ فلم میں فواد خان مولاجٹ ، حمزہ علی عباسی نوری نت، ماہرہ خان مکھوجٹی اور حمائمہ ملک دارو نت کا کردار اداکریں گی۔ ہدایتکار بلال لاشاری کاکہنا ہے کہ مولاجٹ 2 کو پنجابی زبان میں ضرور بنایا جارہا ہے اسکوسیکوئیل قرار دینا درست امر نہیں۔مذکورہ فلم کو رواں برس میں مکمل کرکے 2018 میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔‎

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>