تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

’دنگل‘ کا نیا ریکارڈ، 670کروڑ روپے سے زائد کا بزنس

  12 جنوری‬‮ 2017   |    01:50     |     شوبز

ممبئی(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کی نئی فلم ’دنگل‘ باکس آفس پر دنگل جیتتے ہوئے بھارت میں 350 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دنگل دو ہفتے سے بھی کم وقت میں تین سو کروڑکلب میں شامل ہوگئی تھی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم نے اب تک 670کروڑ روپے سے بھی زائد کا بزنس کرلیا ہے۔فلم کی کہانی بھارت کے معروف ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی دو بیٹیوں کو دنیا کے منجھے ہوئے پہلوانوں کے روپ میں دیکھنے کا خواہشمند ہے جس کیلئے وہ ان کی سخت ٹریننگ بھی کرتا ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوز کردہ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ ساکشی تنوار،فاطمہ ثنا شیخ،ثانیہ ملہوترا،زائرہ وسیم اور سہانی بھٹ نگر بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔دنگل گزشتہ سال 23دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>