تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

انا للہ وانا الیہ راجعون !سیدنور گہرے صدمے سے دوچار

  12 جنوری‬‮ 2017   |    06:34     |     شوبز

لاہور ( نیوز ڈیسک ) لالی ووڈ انڈسٹری کی معروف کہانی نویس ، شاعرہ اور صحافی رخسانہ نور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ رخسانہ نور طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔رخسانہ نور نے کیریئر کا آغاز بطور صحافی کیا اور مختلف قومی اخبارات میں خدمات انجام دیں ، بعد ازاں مصنف و ہدایت کار سید غلام محی الدین نور المعروف سید نور سے شادی کے بعد انہوں نے فلم سکرپٹ رائٹنگ میں بھی طبع آزمائی کی اور کئی کامیاب فلموں کے سکرپٹ اور نغمے

تحریر کئے ،رخسانہ نور کو ان کی بہترین خدمات پر کئی ایوارڈز بھی دیئے گئے۔رخسانہ نور نے اپنے کیریئر میں چوڑیاں ، مہندی والے ہتھ ، لڑکی پنجابن ، سنگم ، ناگ اور ناگن جیسی کامیاب فلموں کے سکرپٹ لکھے۔ انہیں 15 برس قبل کینسر کا عارضہ لاحق ہوا جس کا علاج کروانے کیلئے وہ امریکا میں اپنی بیٹی کے ساتھ مقیم تھیں ، رخسانہ نور نے کئی یونیورسٹیز میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیئے ، انہوں نے 1984 میں سید نور سے شادی کی تھی جس سے ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ رخسانہ نور کی ناگہانی وفات پر لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>