تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سوزوکی کمپنی نے اپنی نئی گاڑی متعارف کرانے کیلئے کس اداکار کا سہارا لے لیا ،نام سامنے آگیا

  12 جنوری‬‮ 2017   |    03:18     |     شوبز

اسلام آباد(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) معروف کمپنیاں اپنی نئی پراڈکٹ کو متعارف کرانے کے لیے معروف شخصیات کا سہارا لیتی ہیں اور ایسے ہی سوزوکی کمپنی نے اپنی نئی فائیوڈور وٹارا گاڑی پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے فواد خان کا سہارا لیا اور اْنہیں پاکستان میں پہلی گاڑی کا مالک قراردیاگیا۔ پاکستان میں وٹارا جی ایل ایس 3799000روپے جبکہ وٹارا جی ایل پلس 3490000روپے میں دستیاب ہے۔سامنے آنیوالی اشتہاری ویڈیو میں کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر فواد خان کونیلی آسمانی

رنگ کی گاڑی کوچلاتے اور گاڑی میں موجود ٹیپ ریکارڈر وغیرہ چلاتے ہوئے دیکھاگیا۔یادرہے کہ اس سے قبل پاکستان میں سوزوکی کی وٹاراگاڑی موجود ہے لیکن وہ تھری ڈور ہیں ، پہلی مرتبہ پاکستان میں موجود کسی شخص کو فائیو ڈور وٹارامیں دکھایاگیا۔پاکستان میں یہ گاڑی لانچ ہونے سے قبل ہی یورپ میں دھوم مچاچکی ہے اور کارکردگی کی وجہ سے کئی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ اس گاڑی کی مرکزی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر مارکیٹنگ اعظم مرزا نے شرکت کی ، تقریب کے دوران کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر فوادخان کو پاکستان میں گاڑی کاپہلا مالک قراردیاگیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

شوبز خبریں

تازہ ترین تصاویر


>