تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستانی کامیڈین عمرشریف کے انتقال کی حقیقت

  16 مئی‬‮ 2017   |    11:44     |     شوبز

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ کااستعمال کرنے والے صارفین اکثرشوبزکے معروف ستاروں کے انتقال کی خبریں پڑھتے ہیں جواصل میں سوشل میڈیاپرپروپیگنڈاکاشکاربنے ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کے معروف کامیڈین عمرشریف کے انتقال کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کے بعدمداحوں نے سوشل میڈیاپراپنے پیغامات کاسلسلہ شروع کردیا۔خبراتنی پھیل گئی کہ عمرشریف کے بڑے بیٹے جوادشریف کواپنے والدکے زندہ ہونے کایقین دلانے کے لیے سوشل میڈیاپرآناپڑا۔خبرمیں اطلاع دی گئی تھی کہ پاکستانی اداکار عمرشریف ہسپتال میں داخل رہنے کے بعدانتقال کرگئے ہیں۔خبر میں اطلاع دی گئی تھی کہ پاکستانی اداکار عمر شریف اسپتال میں داخل رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔

خبر کے ساتھ ہی کامیڈین کی تصویر اسپتال میں بیڈ پر لیٹے دکھائی گئی تھی۔ گزشتہ جمعہ کے روز معروف فلموں ’ ڈاکٹر ژوا گو ‘ اور ’لارنس آف عریبیہ ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مصری اداکار عمر شریف جمعہ کو انتقال کر گئے تھے جو پاکستان عمر شریف کی موت کی خبر پھیلنے کا ایک سبب ہو سکتا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی شوبز کے معروف ستاروں کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر طوفان بر پا کرتی رہتی ہیں، سوشل میڈیا کا شکار بننے والے ستاروں میں امیتابھ بچن، جسٹس بیبر، عمر شریف کترینہ کیف اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
28%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
59%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

شوبز خبریں

تازہ ترین تصاویر


>