تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دیپیکا پڈوکون نے شادی کیلئے فلم ادھوری چھوڑدی

  16 مئی‬‮ 2017   |    01:14     |     شوبز

ممبئی (ڈیلی آزادویب ڈیسک)اداکاروں کی بھی اپنی زندگی میں بے پناہ مصروفیات ہوتی ہیں، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون جو ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم “پدماوتی”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کام سے بریک لے کر بنگلور چلی گئیں۔ دیپیکا سخت مصروفیات کے باوجود اپنے کزن کی شادی میں شریک ہونے کے لئے بنگلور روانہ ہو گئیں ۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیپیکا اور ان کی کزن بچپن سے ایک ساتھ رہی ہیں،اپنی کزن کی شادی پر دیپیکا انہیں تنہا نہیں چھوڑ نا چاہتی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق دیپیکا نہ صرف اپنی کزن کی شادی میں شرکت کررہی ہیں بلکہ انہوں نے خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی تیار کی ہے ،جس کے بارے میں انہوں نے ابھی تک کسی کو نہیں بتایا ہے کہ وہ کس گانے پر رقص کرنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ شادی میں دیپیکا کے علاوہ ان کے تقریباً تمام گھر والے شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،تو ان کے پاس اپنے تمام خاندان والوں سے ملنے کا یہ ہی موقع ہے کیونکہ اس کے بعد وہ واپس فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ فلم پدماوتی میں دیپیکا کے علاوہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ بھی اپم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

شوبز خبریں

تازہ ترین تصاویر


>