تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایشا دیول کا امریتا راؤ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

  18 جون‬‮ 2017   |    01:44     |     شوبز

ممبئی(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے بارے میں ماضی کا بڑا انکشاف سامنے آگیا، جس کے مطابق اداکارہ نے 2006 میں فلم ’’پیارے موہن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ امریتا راؤ کو سب کے سامنے زوردار طماچہ دے مارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایشا دیول نے

امریتا کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے اس حد تک نفرت کرنے لگی تھیں کہ انہیں سیٹ پر ایک دوسرے کی موجودگی تک گوارا نہیں تھی۔ ایک بارشوٹنگ کے دوران امریتا نے فلم کے ہدایت کار اِندر کمار اور کیمرہ مین کے سامنے ہی مجھ پر تبصرہ کرتے ہوئے برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا، ’’ان کی اس حرکت سے مجھے بے تحاشہ غصہ آگیا اور میں نیانہیں طمانچہ ماردیا۔ تاہم مجھے اپنے کیے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ بعد میں امریتا کو خود اپنی غلطی کااحساس ہوگیا اورانہوں نے مجھ سے معافی مانگی جس پر میں نے انہیں معاف کردیا۔‘‘

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>