تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شاہ رخ خان ٹرین تلے آنے والے نوجوان کی وجہ سے جیل جا سکتے ہیں

  18 جون‬‮ 2017   |    01:47     |     شوبز

ممبئی(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) شاہ رخ کے چاہنے والوں کے لیے بْر ی خبریہ ہے کہ ٹرین حادثے میں مرنے والے نوجوان کی وجہ سے شاہ رخ کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے فلم رئیس کی پرموشن کے لیے ٹرین یاترا کی تھی۔ جس کے دوران وڑودھا ریلوے سٹیشن پر شاہ رخ کا چاہنے والا نوجوان تماشائیوں

کے درمیان پھنس کر سانس گھٹنے سے دم توڑ گیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ریلوے کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیاہے کہ نوجوان کی ہلاکت اداکار کی طرف سے لاپرواہی پرتنے کے باعث ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو انڈین پینل کورٹ کی سیکشن 304a2 (لاپرواہی کے باعث موت ) کا باعث بننے اور ریلوے ایکٹ کے تحت وڑوادھا ریلوے اسٹیشن پر ہجوم اکھٹا کرنے کے جرم میں جیل کی ہوا کھاناپڑ سکتی ہے۔واضح رہے شاہ رخ خان نے 23جنوری 2017کو اپنی فلم ’’رئیس ‘‘ کی پرموشن کے لیے ریل یاترا کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>