تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سہانا خان کی تصویر پر مداح سیخ پا، شدید تنقید

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    06:56     |     شوبز

ممبئی (نیوز ڈیسک)شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کی وجہ سے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں لیکن اس کی وجہ وہ خود نہیں بلکہ ان کی اکلوتی صاحبزادی سہانا خان ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان نے حال ہی

میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔دراصل انسٹاگرام پر شیئر کرائی گئی اس تصویر میں سہانا خان کا چہرہ ان کی باقی تصویروں سے مختلف نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اور مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر انہوں نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا ہے؟ تاہم کچھ مداحوں نے سہانا خان کے اس روپ کو بھی بے حد پسند کرتے ہوئے ان کی سادگی کی تعریف کی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>