تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اختلافات کی خبریں ، فریال مخدوم نے پھرسے ایک بڑا دھماکہ کردیا

  6 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:26     |     شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان اختلافات اورعلیحدگی کی خبریں پرانی ہوچکی تھیں کہ فریال مخدوم نے پھرسے ایک بڑا دھماکہ کردیا۔اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر کافی عرصے تک نجی زندگی سے متعلق راز افشاں کرنے اور اختلافات کو منظرعام پرلانے کے بعد آخر کار راہیں الگ کر لی تھیں۔

مگر انسٹا گرام پر فریال کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر نے سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے کہ کہیں دونوں پھر سے ایک تو نہیں ہو رہے۔انسٹاگرام پرفریال نے جوکہ پھرسے حاملہ ہیں ، ایک فیملی پکچراپ لوڈ کی جس میں عامر ، فریال اور ان کی بیٹی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں، چونکا دینے والی بات فریال کی جانب سے لکھی گئی لائنز تھیں ۔فریال نے لکھا کہ ’’ہم یہ سب دوبارہ کرنے جا رہے ہیں‘‘۔ واضح طور پر فریال کا اشارہ اپنی آنے والی اولاد کی جانب ہے۔فریال کی جانب سے عامر سے معافی بھی مانگی گئی مگر عامر نے دو ٹوک انداز میں کہا تھا کہ ان کی اور فریال کی راہیں الگ ہیں۔ عامر کی جانب سے رد عمل سامنے آنے پر ہی معاملہ واضح ہو سکے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>