تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بالی ووڈ اداکار جن کا تعلق حقیقت میں پاکستان سے ہے

  6 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:47     |     شوبز

لاہور (نیوز ڈیسک) کئی مشہور بالی ووڈ اداکاروں کا تعلق حیرت انگیز طور پر پاکستان سے ہے جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔آپ نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کا تو سنا ہو گا، تاہم حقیقت میں کئی بالی ووڈ فنکار ایسے بھی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔6 بھارتی فنکار ایسے ہیں جن کی پاکستان سے گہری وابستگی ہے۔امیتابھ بچن آپ کو یہ

جان کر حیرانگی ہو گی کہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی والدہ کا تعلق پاکستان سے تھا۔ تیجی بچن 1914ء کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئیں تھیں۔ہرتیک روشن آپ کو یہ جان کر بھی حیرانی ہو گی کہ بالی ووڈ کے ہر دل عزیز اداکار ہرتیک روشن کا تعلق بھی پاکستان سے ہے، ان کے دادا جو ایک میوزک ڈائریکٹر تھے گوجرنوالہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ہرتیک کے نانا جے اووم پرکاش پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھتے تھے۔سنجے دتبالی ووڈ کھلنائک کے والد سنیل دت جہلم میں پیدا ہوئے، اور ان کی والدہ نرگس دت جو ایک مشہور اداکارہ بھی تھیں، وہ بھی پاکستانی شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔شاہ رخ خان کنگ خان کے بارے میں تو زیادہ تر افرادجانتے ہی ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔ پشاور میں شاہ رخ خان کے کئی قریبی رشتہ دار آج بھی رہائش پذیر ہیں۔ ان کے والد تاج محمد پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔کپور خاندانکپور خاندان کے افراد رنبیرکپور، کرینہ کپور رشی کپور کے آباؤ اجداد بھی پاکستانی تھی، پرتھوی راج کپور خاندان کے پہلے فرد تھے جو فلم انڈسٹری کاحصہ بنے، ان کا تعلق لائلپور(موجودہ فیصل آباد) سے تھا۔ جس کے بعد وہ پڑھنے کیلئے پشاور چلے گئے جہاں راج کپور پیدا ہوئے جو رشی کپور کے والد ہیں۔دلیپ کمار ماضی کے سپر سٹار اور زبردست فنکار یوسف خان کا تعلق بھی درحقیقت پاکستان سے ہے۔ مغل اعظم سے شہرت بلندیوں کا سفر طے کرنے والے فنکار 1922ء کو پشاور کے مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، یوسف خان کو دلیپ کمار کا خطاب رائٹر بھگوتی چرن ورما نے دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>