تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بیٹی کی عمرکی لڑکی کے ساتھ ڈیٹ،بھارتی اداکار ملند سومن شدیدتنقیدکی ذدمیں

  7 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:17     |     شوبز

ممبئی (ویب ڈیسک) یوں تو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی چکا چوند اور اس کے بعد مداحوں اور شائقین فلم کی تنقید سے کوئی بھی اداکار یا داکارہ بچ نہیں سکی۔ فلم کی دنیا میں اپنا نام کمانے اور اداکاری کے جوہر دکھانے والا ایک اور فلمسٹار تنقید کی زد میں آگیا ۔ یوں تو گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھے جانے پر اکثر و بیشتر ہی فلمسٹارز خبروں کی زینت بنے

رہتے ہیں لیکن باجی راؤ مستانی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ملند سومن کو اپنی بیٹی کی عمر کی گرل فرینڈ رکھنے پر شائقین فلم اور سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ میراتھن رنر اور بھارت کے پُر کشش مردوں کی فہرست میں شمار ہونے والے ملند سومن نے حال ہی میں اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔ ان سے متعلق ایک میگزین نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس نے سوشل میڈیا پر ناقدین کا رُخ ملند سومن کی جانب موڑ دیا۔ آرٹیکل کے مطابق ملند سومن ایک 18 سالہ ائیر ہوسٹس انکیتا کنور کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ جس نے ناقدین کو ان کے خلاف زہر اُگلنے کا موقع دے دیا۔ ملند سومن نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تعلق میں دو لوگ ہوتے ہیں، میں عمر کو کسی طور پر تصور نہیں کرتا، پھر چاہے بات کسی تعلق کی ہو، فٹنس کی یا پھر صحت کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے کچھ لوگوں کے لیے یہ غیر معمولی تھا، کچھ لوگوں کو مجھے اور انکیتا کو ساتھ دیکھ کر حیرت بھی ہوئی۔ ملند سومن نے بتایا کہ مجھے اور انکیتا کو ایک ساتھ رہتے ہوئے 4 سال ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ملند سومن کو اس طرح کا تعلق زیب نہیں دیتا، گرل فرینڈ بنانا کوئی بُری بات نہیں لیکن ملند سومن نے اپنی بیٹی کی عمر کی گرل فرینڈ بنا کر ہم سب کو مایوس کیا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ملند سومن کا نجی معاملہ ہے اور کسی دوسرے کو ان کے نجی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے۔ وہ جیسے چاہیں اور جس کے ساتھ چاہیں اپنی زندگی گزار سکتے ہیں اور انہیں اس بات کا پورا حق بھی حاصل ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>