تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ماہرہ خان کی حالیہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے

  7 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:59     |     شوبز

اسلام آباد (ڈیلی آزاد نیو زڈیسک )ماہرہ خان کی حالیہ ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ایک قلفی کی شاپ پر ایک آئسکریم والے سے سے آئس کریم لینے کی کوشش کر رہی ہیں ، مگر ہر بار قلفی والے ان آئس کریم دے کر واپس لے لیتا ہے ۔ آخر نے ماہرہ خان نے دوکاندار کو فلائنگ کس کی

جس کے بعد دوکاندار نے قلفی دیدی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ سیگریٹ پیتے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں تھیں جس کے بعد سوشل میڈیاپر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنا یا گیا ۔ جس پر بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھی گزشتہ دنو ں وائرل ہونیوالی اداکاررنبیر کپور اور ماہرہ خان کی تصویر پر بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین پرفارمر ہیں، تو کوئی بھی فوراً ان سے بات کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم فیئر کو دیے اپنے انٹرویو میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ایک اسٹار بننے کے بہت سے نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٰمیں صرف اپنے تجربے سے بات کرسکتا ہوں، کبھی میں بھی کسی ایسی جگہ ایسے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہوں جب میں نہیں چاہتا کوئی اس وقت کی تصویر لے، لیکن آپ کچھ کر نہیں سکتے‘۔خیال رہے کہ ماہرہ خان اپنی تصاویر میں سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں جبکہ اس دوران وہ سگریٹ پیتے بھی نظر آئیں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہے، ہر کسی کے اپنے اصول ہیں، اور ہر کسی کی اپنی رائے ہے، آپ انہیں سن تو سکتے ہیں لیکن ویسا کرنا ضروری نہیں، آخر میں سب کو اپنی زندگی پر اور دوسرے ضروری مسائل پر فوکس کرنا چاہیے"۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>